ہالی ووڈ فلم ’’فاسٹ اینڈ فیوریئس 7‘‘ نے کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے
ہالی ووڈ فلم ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر میں 38 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد کا کاروبار کرچکی ہے
ہالی ووڈ فلم "فاسٹ اینڈ فیوریئس سیون" نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی فلم سازادارے یونیورسل اسٹوڈیو کی تیار کردہ ''فاسٹ اینڈ فیوریئس 7'' کی دنیا بھر میں 10 ہزار سے زائد مقامات پر نمائش ہوئی ہے اوراس نے ایک ہفتے کے دوران 38 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔ صرف امریکا میں اس فلم نے 14 کروڑ 36 لاکھ ڈالر سے زائد کی کمائی کی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
یونیورسل اسٹوڈیو کے تقسیم کاروں کا کہنا ہے کہ فلم کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار پال واکر کی یہ آخری فلم ہے یہ اس فلم کی ریکارڈ کامیابی کا ایک پہلو ہوسکتی ہے لیکن درحقیقت فاسٹ اینڈ فیوریئس سیریز کی ہر نئی فلم کو شائقین کی جانب سے پہلے سے زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔