عامرخان نے فلم میں اپنی بیٹیوں کے کردار کیلئے 21 ہزار لڑکیوں کو مسترد کردیا

عامر خان اترپردیش، ہریانہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت کئی شہروں میں جا کر اب تک 21 ہزار لڑکیوں کے آڈیشن کرچکے ہیں

عامر خان اپنی نئی فلم ’’دنگل‘‘ میں ایسے پہلوان کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی 4 بیٹیاں بھی ہیں۔ فوٹو: فائل

SHABQADAR:
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نئی فلم ''دنگل'' میں اب تک اپنی بیٹیوں کے کردار کے لئے 21 ہزار لڑکیوں کو مسترد کرچکے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ''دنگل'' میں عامر خان پہلوان ہونے کے ساتھ ساتھ 4 بیٹیوں کے باپ کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں جس کے لئے لڑکیوں کی تلاش کا کام جاری ہے اور عامر خان کی خواہش کے مطابق فلم کے لئے ایسی لڑکیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو پردہ سیمیں پر پہلے کبھی نظر نہ آ ئی ہوں، اس مقصد کے لئے عامر خان ریاست اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت کئی بھارتی شہروں میں جا کر اب تک 21 ہزار لڑکیوں کے آڈیشن کرچکے ہیں لیکن انہیں ابھی تک ایسی کوئی لڑکی نہیں ملی جو فلم میں ان کی بیٹیوں کے کردار ادا کرسکیں۔
Load Next Story