ڈیرہ بگٹی سپریم کورٹ کا 13 بچیوں کو ونی کرنے کا ازخود نوٹس
سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے طارق مسوری ،بچیوں کے والدین اورجرگے کے منتظمین کو طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ نے ڈیرہ بگٹی میں 13 بچیوں کو ونی کرنے کے واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، عدالت نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، سماعت کے دوران ڈی سی ڈیرہ بگٹی نے بتایا کہ ونی کا واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا تھا اور جرگہ ڈیرہ بگٹی کی بجائے بارکھان میں ہوا ہے، اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا تھا تو اس پر کیا ایکشن لیا گیا۔
ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بچیاں ابھی تک حوالے نہیں کی گئیں، عدالت نے طارق مسوری اور بچیوں کے والدین سمیت جرگہ کے منتظمین کو کل طلب کرلیا ہے۔