حیدر آباد میں عمران خان کی آمد کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکن آپس میں گتھم گتھا
عمران خان کی آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے 2 دھڑوں میں نعرے بازی کے معاملے پر تنازع کھڑا ہوا جو لڑائی میں بدل گیا
KARACHI:
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ آئے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکن آپس میں لڑ پڑے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی حیدر آباد آمد کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لئے موجود تھی تاہم اس موقع پر پارٹی کے ایک دھڑے نے تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جس پر ان کے حامیوں نے جب نعرے لگانے والوں کو روکنے کی کوشش کی تو بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جاپہنچی اور دونوں دھڑوں کے کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
عمران خان کو جب اس بدنظمی کی اطلاع ملی تو وہ کارکنوں سے بات کرنے کے بجائے گاڑی میں بیٹھ کر بھٹ شاہ روانہ ہوگئے۔