کراچی ہمارا اپنا ہے یہاں آنے کیلئے الطاف حسین کی دعوت کی ضرورت نہیں ریحام خان
کراچی کے بہن بھائیوں نے جتنی اپنائیت سے مجھے بلایا ہے اسے کس طرح رد کرسکتی ہوں، اہلیہ عمران خان
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ سنا ہے الطاف حسین کی طرف سے مجھے کراچی آنے کی دعوت دی گئی ہے لیکن میں اپنے بھائی بہنوں کی دعوت پر آرہی ہوں۔
تحریک انصاف کی جانب سے ریحام خان کو این اے 246 کی انتخابی مہم میں شامل کرنے کے فیصلے کے بعد انہوں نے کراچی آنے کا اعلان کیا ہے جب کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کراچی آنے کی دعوت پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی ہمارا اپنا ہے میں لیاقت آباد اور عزیز آباد کے بھائیوں اور بہنوں کی دعوت پر یہاں آرہی ہوں جب کہ سنا ہے کہ الطاف حسین کی جانب سے بھی مجھے کراچی آنے کی دعوت دی گئی ہے لیکن مجھے یہاں آنے کے لیے کسی اور کی دعوت اور حوصلہ افزائی کی ضرورت نہیں۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر عمران خان کے ساتھ کراچی نہیں آسکی تاہم آج تمام مصروفیات چھوڑ کر کراچی پہنچوں گی کیونکہ جتنی اپنائیت سے مجھے بلایا گیا ہے اسے کس طرح رد کرسکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہمارا اپنا ہے اور حلقہ 246 میں رہنے والے لوگ بھی ہمارے ہیں تو ہمیں ان سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ الطاف حسین کی جانب سے عمران خان کو ان کی اہلیہ ریحام خان کو بھی کراچی لانے کی دعوت دی گئی تھی جب کہ متحدہ کے قائد کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔