مشرف نے مجھے امریکا کے حوالے کرنا تھا جمالی نے بچایا ڈاکٹر عبدالقدیر

بدقسمتی سے جو بھی اقتدار میں آتا ہے اس کی توجہ کر پشن اور لوٹ مار پر مر کوز ہو جاتی ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر

بدقسمتی سے جو بھی اقتدار میں آتا ہے اس کی توجہ کر پشن اور لوٹ مار پر مر کوز ہو جاتی ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انکشاف کیاہے کہ انھیں پرویز مشرف نے امریکا کے حوالے کرنیکافیصلہ کرلیا تھا۔

ظفراللہ جمالی نے وزارت عظمیٰ کی قربانی دے کر مجھے بچایا، ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقدیر نے کہا پرویز مشرف نے طیارہ تیارکرا لیااورکابینہ کی منظوری کیلیے وزیراعظم کو احکامات بھی جاری کردیے۔


تاہم وزیراعظم نے جرات کا مظاہرہ کیا، ڈاکٹر قدیرنے بتایا کہ میزائل ٹیکنالوجی سلسلے میں وہ مشرف سے اس وقت بھی ملے تھے جب وہ کورکمانڈر منگلا تھے۔

آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت کی اجازت سے مشرف کے پاس پہنچا تو اس کے منہ سے شراب کی بوآرہی تھی، ڈاکٹرقدیر کا کہنا تھا ملک میں وسائل کی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے جو بھی اقتدار میں آتا ہے اس کی توجہ کر پشن اور لوٹ مار پر مر کوز ہو جاتی ہے۔
Load Next Story