بنگلا دیش میں مسافر بس کے درخت سے ٹکرانے سے 25 افراد ہلاک

مسافر بس کو پیش آنے والا حادثہ ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ ہے، مقامی پولیس

بنگلا دیش دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں فوٹو: فائل

SYDNEY:
بنگلا دیش میں مسافر بس کے سڑک کنارے درخت سے ٹکرانے سے 25 افراد ہلاک جب کہ 19 افراد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں ڈھاکا بریسال شاہراہ پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کنارے ایک درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 22 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں۔
Load Next Story