پی سی بی نے عبدالرزاق کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

عبدالرزاق نے ورلڈ ٹی ٹوئننٹی کے سیمی فائنل میں نہ کھلانے پرکپتان محمد حفیظ کیخلاف بیان دیا تھا

عبدالرزاق نے ورلڈ ٹی ٹوئننٹی کے سیمی فائنل میں نہ کھلانے پرکپتان محمد حفیظ کیخلاف بیان دیا تھا ، فوٹو : فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کر کٹر عبد الرزاق کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ۔


عبدالرزاق نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں نہ کھلانے پرکپتان محمد حفیظ کے خلاف میڈیا پر بیان دیا تھا جس پر پی سی بی نے کاروائی کرتے ہوئے ان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں عبدالرزاق کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے اور وضاحت طلب کی گئی ہے کہ انہوں نے میڈیا پر بیان کیوں دیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا سے وطن واپسی پر پاکستانی آل راؤنڈر عبد الرزاق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل مں مجھے نہ کھلانے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا نہیں کپتان محمد حفیظ کا تھا۔جب کہ کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کو سیمی فائنل میں نہ کھلانے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story