تحریک انصاف کے مہمانوں کو ہمارے خلوص اور نیت پر شک نہیں کرنا چاہئے ڈاکٹر فاروق ستار
عمران خان بار بار 2015 کو الیکشن کا سال کہہ رہے ہیں اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ملک میں بہت بڑی بے امنی اور بے چینی ہو
JUBAIL, SAUDI ARABIA:
ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے مہمانوں کو ہمارے خلوص اور نیک پر شک نہیں کرنا چاہئے جب کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عمران خان کی واپسی کسی ناخوشگوار واقعے کی وجہ سے نہیں ہوئی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین نے عمران خان کا خیر مقدم کیا ان کے استقبال کے لیے تیاری کل سے جاری تھی، ہم نے مہمان نوازی کی روایت کو قائم رکھا جب کہ عمران خان کی ریلی کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے لیے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا ہم چاہتے تھے کہ انہیں نائن زیرو پر آنے کی دعوت دیں تاہم اس بات علم نہیں کہ عمران خان وہاں سے واپس کیوں چلے گئے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے قافلے کا خوش دلی سے استقبال کیا، ہمارے کارکنوں کے ہاتھ میں نہ ڈنڈا تھا نہ انڈا اور نہ ہی کوئی ٹماٹر تھا جب کہ عمران خان نے بھی کہا کہ الطاف حسین کےبیان سے کشیدگی میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے تھوڑی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، یہاں آکر واپس جانے کا فیصلہ عمران خان کا اپنا تھا اس لیے ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ان کی واپسی کسی خوشگوار واقعے کی وجہ سے نہیں ہوئی، تحریک انصاف کے مہمانوں کو ہمارے خلوص اور نیت پر شک نہیں کرنا چاہئے، ہم 23 اپریل تک موجودہ صورتحال برقرار رکھیں گے جب کہ ہمیں ایسے عناصر پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے جو پی ٹی آئی اور ایم کیوایم میں کشیدگی چاہتے ہیں۔
ایم کیوایم کے رہنما نے کہا کہ عمران خان بار بار 2015 کو الیکشن کا سال کہہ رہے ہیں، ملک میں ماحول خراب ہوتا ہے تو الیکشن کا امکان ہوسکتا ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ملک میں بہت بڑی بے امنی اور بے چینی ہو۔
https://www.dailymotion.com/video/x2m6j6t_farooq-sattar_news