شاہ رخ خان کی فلم جب تک ہے جان کا گانا غیر قانونی طور پر ریلیز کردیا گیا

فلم "جب تک ہے جان" 13 نومبر کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے گانے کے بول غیرقانونی طور پر سوشل میڈیا پرریلیز کردیئے گئے ہیں۔ فوٹو نیوز ٹرائب

بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کی فلم "جب تک ہے جان" کا گانا غیر قانونی طور پر ریلیز کردیا گیا۔


شاہ رخ اورکترینہ کیف کی اس فلم کے گانے کے بول غیرقانونی طور پر سوشل میڈیا پرریلیز کئے گئے جس کے بعد فلم کے ہدایت کار یش چوپڑا قانونی کارروائی کے بارے میں سوچ رہے ہیں، شاہ رخ خان اور کترینہ کیف نے بھی اس چوری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فلم "جب تک ہے جان" 13 نومبر کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
Load Next Story