کراچی میں فائرنگ سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل کا پوتا اور بھانجا زخمی

کسی سےذاتی دشمنی نہیں ہے تاہم علیحدگی پسندوں سےخطرہ ہے، نصیر مینگل

سندھ حکومت خاندان والوں کو سیکیورٹی فراہم کرے، نصیر مینگل۔ فوٹو: فائل

ڈیفنس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل کے پوتے اور بھانجے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل کے پوتے اور بھانجے کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال کے باہر سابق وزیراعلی بلوچستان نصیر مینگل نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اب دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اس سے پہلے بھی خاندان کےافراد پرحملے ہوچکے ہیں، کسی سےذاتی دشمنی نہیں ہے تاہم علیحدگی پسندوں سےخطرہ ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے خاندان والوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
Load Next Story