ڈیرہ مراد جمالی میں ایف سی کی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد

کارروائی میں غیر قانونی اسلحہ اسمگلر کو بھی گرفتار کیا گیا، ترجمان ایف سی

برآمد کئے جانے والے اسلحے میں 2 جی تھری گن، راکٹ لانچر بمعہ 7 راکٹ، اینٹی ایئر کرافٹ گن اور 22 ایس ایم جی شامل ہیں، ترجمان ایف سی فوٹو: فائل

KHAIRPUR:
ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ایف سی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔


ایف سی ترجمان کے مطابق کارروائی ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بالان شاخ میں کی گئی جہاں سے غیر قانونی اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد کئے جانے والے اسلحے میں 2 جی تھری گن، راکٹ لانچر بمعہ 7 راکٹ، اینٹی ایئر کرافٹ گن اور 22 ایس ایم جی شامل ہیں جب کہ ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story