ارکان اسمبلی کی دہری شہریت الیکشن کمیشن نے حلف نامہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
جن ارکان نے 30 دن میں حلف نامے جمع نہ کرائے تو یہ سمجھا جائے گا کہ وہ دہری شہریت رکھتے ہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن
ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے حلف نامہ جمع کرانے کی تاریخ میں 30 دن کی توسیع کردی۔
ارکان اسمبلی کی دہری شہریت سے متعلق فیصلوں کے لئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام ارکان کو حلف نامہ جمع کرانے کے لئے 30 روز کی مزید مہلت دی جائے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جن ارکان نے 30 روز میں حلف نامے جمع نہ کرائے ان کے متعلق یہ سمجھا جائے گا کہ وہ دہری شہریت رکھتے ہیں۔
اشتیاق احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیر داخلہ رحمان ملک کی نااہلی سے متعلق چیئرمین سینٹ کا ریفرنس تاحال الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوا ہے۔