پی سی بی کا امپائرندیم غوری اورانیس صدیقی سے سے پوچھ گچھ نہ کرنے کافیصلہ

پی سی بی نے امپائرز ندیم غوری اورانیس صدیقی سے فی الحال پوچھ گچھ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

آئی سی سی نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے. فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق بورڈ نےمیچ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے امپائرز ندیم غوری اورانیس صدیقی سے فی الحال پوچھ گچھ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



انڈیا ٹی وی نے گزشتہ روز ایک ویڈیو ریلیز کی تھی جس میں پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے 6 امپائرز کو رپورٹرز سے پیسوں کے عوض غلط فیصلے دینے کے لئے آمادگی ظاہر کرتے دکھایا گیا تھا۔


آئی سی سی نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اوراس حوالے سے انڈیا ٹی وی سے ثبوت طلب کر لئے ہیں۔

Load Next Story