شمالی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ایک اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا. فوٹو: اے پی پی /فائل

دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے مزید دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Load Next Story