سانحہ تربت کا مقدمہ درج تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

جے آئی ٹی تشکیل لیویز فورس کےان اہلکاروں سے تفتیش کرے گی جو تربت میں مزدوروں کے کیمپ کی حفاظت پر مامور تھے۔

مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

تربت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 20 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے دوسری جانب واقعے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تربت میں فائرنگ سے جاں بحق 20 مزدوروں کے قتل کا مقدمہ تربت پولیس اسٹیشن میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے ڈاکٹر اللہ نذر سمیت دیگر کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

دوسری جانب واقعے کی تحقیقیات کے لئے مکران کے ریجنل پولیس آفسر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔ جو لیویز فورس کے ان 8 اہلکاروں سے تفتیش کرے گی جو تربت میں مزدوروں کے کیمپ کی حفاظت پر مامور تھے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2mgj39
Load Next Story