عرب امارات کے وزیر کی دھمکیاں پاکستان کی ہتک اورناقابل قبول ہیں چوہدری نثار

اماراتی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہیں،وفاقی وزیرداخلہ

اماراتی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہیں،وفاقی وزیرداخلہ. فوٹو:فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور کے وزیرکی جانب سے دھمکی آمیز بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم غیرت مند قوم ہے اور سعودی عرب کے ساتھ یو اے ای کے عوام کے لئے بھی برادرانہ جذبات رکھتے ہیں تاہم اماراتی وزیر دھمکیاں دے رہا ہے جو پاکستان کی ہتک اور ناقابل قبول ہونے کے ساتھ لمحہ فکریہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی وزیر کی دھمکیاں سفارتی اداب کے منافی ہے اور پاکستان اس قسم کی کسی دھمکی کو قبول نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور کے ریاستی وزیر ڈاکٹر انور محمود گرگاش نے پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ یمن کی صورتحال پر پاکستان کے مبہم بیان پر اسے بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
https://www.dailymotion.com/video/x2mhbbc
Load Next Story