سعودی عرب کا یمن سرحد کے قریب آبادی کو انخلا کا حکم

حکام نے حوثیوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر سرحدی علاقے کے 96 دیہات خالی کرنے کا حکم دیا ہے

سرحد پار سے کئی یمنی باشندوں نے سعودی حکام سے پناہ اور تحفظ کی درخواست کی ہے، سربراہ سعودی بارڈر سکیورٹی، فوٹو:فائل

سعودی حکومت نے حوثی باغیوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظریمن کی سرحد سے ملنے والے علاقے میں واقع دیہاتوں کو خالی کرانے کا حکم دے دیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے قریب سعودی سرحدی علاقے الدائر بانی پربارڈر سکیورٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حوثی باغی نہ صرف یمنی آبادی کو نقصان پہنچارہے ہیں بلکہ سرحد کے قریب واقع دیہاتوں میں لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر نشانہ بنار ہے ہیں جس پر سرحد پار سے کئی یمنی باشندوں نے سعودی حکام سے پناہ اور تحفظ کی درخواست کی گئی تھی۔

دوسری جانب سعودی افواج نے یمن سرحد پر اسلحے اور منشیات کے اسمگلروں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے جو اندرونی شورش کا فائدہ اُٹھا کرکوئی کارروائی کرسکتے ہیں۔
Load Next Story