سندھ اسمبلی قائم علی شاہ کا ڈرائنگ روم بن چکی ہے لیاقت جتوئی
پیپلز پارٹی میں کوئی ٹھیک نہیں سب گندے انڈے ہیں، سابق وزیراعلیٰ سندھ
ISLAMABAD:
سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی قائم علی شاہ کا ڈرائنگ روم بن چکی ہے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی زبان بند کی ہوئی ہے اور یہاں سب لبیک کہنے والے بیٹھے ہیں، اسمبلی وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا ڈرائنگ روم بن چکی ہے، اگر ایوان اس طرح چلانا ہے تو اسے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منتقل کردیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں کوئی ٹھیک نہیں سب گندے انڈے ہیں۔
عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن کے فیصلے میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو پھر ملک میں دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ سے کوئی تعلق نہیں میں اپنی جماعت عوامی اتحاد میں ہوں۔