صوبے سے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کا مکمل خاتمہ کردیا آئی جی سندھ کا دعویٰ
رواں سال پولیس مقابلوں میں کالعدم تحریک طالبان کے 74 دہشت گردوں سمیت خطرناک ملزمان بھی مارے گئے،غلام حیدر جمالی
RATODERO:
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے جب کہ صوبے سے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کا مکمل خاتمہ کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے اور صوبے بھر سے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کا مکمل خاتمہ کردیا ہے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ رواں سال پولیس مقابلوں میں 326 خطرناک ملزم ،92 دہشت گرد،48 ٹارگٹ کلرز،16 اغوا کاروں سمیت کالعدم تحریک طالبان کے 74 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ سندھ کابینہ کے ارکان نے آئی جی سندھ کی بریفنگ کے بعد صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔