پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے دیگر ممالک تعاون کریں مصباح
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی اچھی پرفارمنس کہی جاسکتی ہے، پاکستانی کپتان
پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے دیگر ممالک سے تعاون کی درخواست کر دی۔
وطن واپسی سے قبل ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ تمام کرکٹ بورڈز اور حکومتوں کو مل کر پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلیے کوشش کرنی ہوگا، انھیں سیاست سے بالاتر ہوکر ایسا کرنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی اچھی پرفارمنس کہی جاسکتی ہے، اسی کے ساتھ ہمیں یہ مرحلہ عبور نہ کرنے پر افسوس بھی ہے، بین الاقوامی ٹیموں کیخلاف اپنے میدانوں پر نہ کھیل پانے کے باوجود ہمارے نوجوان پلیئرز نے چیلنج کا سامنا عمدگی سے کیا۔