اے سی سی ویمنزٹی 20 ایشیا کپ کیلیے15 رکنی قومی ٹیم منتخب ثنا میرکپتان برقرار

ایشیا کپ چین کے شہر گوانگزو میں 22 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائیگا۔

ایشیا کپ چین کے شہر گوانگزو میں 22 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائیگا۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

اے سی سی ویمنز ٹوئنٹی20 ایشیا کپ کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔


ثنا میر کو کپتان برقرار رکھا گیا جبکہ سیدہ نین فاطمہ عابدی نائب ہوں گی، دیگر کھلاڑیوں میں بسمہ معروف، جویریہ ودود، ندا راشد، مرینہ اقبال، سیدہ بتول فاطمہ نقوی، کانتا جلیل، اسماویہ اقبال کھوکھر، رابعہ شاہ، مریم حسن شاہ، سعدیہ یوسف،ناہیدہ بی بی، سمیعہ صدیقی اور جویریہ رئوف شامل ہیں، ریزرو میں ایلزبتھ برکت، معصومہ جنید، زیبا منظور اور سدرہ امین کو رکھا گیا ہے، ٹیم کا تربیتی کیمپ15سے20 اکتوبر تک لاہور کنٹری کلب مریدکے میں لگایا جائے گا۔

یاد رہے ایشیا کپ چین کے شہر گوانگزو میں 22 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائیگا، شریک 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،اے میں پاکستان کے ساتھ ہانگ کانگ، بھارت اور تھائی لینڈ جبکہ بی میں بنگلہ دیش، چین، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں۔ گرین شرٹس پہلا میچ 24 اکتوبر کو تھائی لینڈ سے کھیلیں گی، ہانگ کانگ سے مقابلہ27 اکتوبر کو شیڈول ہے،تیسرا میچ28 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
Load Next Story