منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع ختم
منی لانڈرنگ کے الزام میں ایم کیوایم قائد الطاف حسین کو گزشتہ سال 3 جون کو حراست میں لیا گیا تھا۔
منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ضمانت کی مدت آج ختم ہورہی ہے جس کے بعد ان کی پولیس اسٹیشن میں پیشی کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کی تھی جس کی مدت ختم ہونے پر ان کی میٹروپولیٹن اسٹیشن میں آج پیشی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کو گزشتہ سال 3 جون کو حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد انہیں 7 جولائی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا جس میں ایک بار توسیع بھی کی گئی۔