عمران فارق قتل کیس ملزم معظم علی 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
معظم علی خان کو کراچی کے علاقے عزیز آباد سے حراست میں لیا گیا تھا
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فارق قتل کے الزام میں گرفتار معظم علی خان کو 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے سخت سیکیورٹی میں معظم علی خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔ اس موقع پر رینجرز نے معظم علی کے چہرے کو کپڑے سے ڈھانپ رکھا تھا۔ رینجرز کی جانب سے عدالت سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ملزم کے ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے معظم علی خان کو 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ معظم علی خان کو کراچی کے علاقے عزیز آباد سے حراست میں لیا گیا تھا جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ملزم سے اظہار لاتعلقی کیا گیا تھا۔