ایف بی آر میں گریڈ 18 تا 21 کی 428 آسامیاں قائم کرنے کا فیصلہ

ایک دستاویز کے مطابق پاکستان کسٹمز سروس 144 کی اور ان لینڈ ریونیو سروس کی 284 نئی آسامیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔

ایک دستاویز کے مطابق پاکستان کسٹمز سروس 144 کی اور ان لینڈ ریونیو سروس کی 284 نئی آسامیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ فوٹو فائل

KARACHI:
ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز سروس اور ان لینڈ ریونیو سروس میں گریڈ 18 تا 21 کی 428 نئی آسامیوں پر افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایف بی آر کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے پاکستان کسٹمز سروس اور ان لینڈ ریونیو سروس میں 428 نئی آسامیاں پیدا کرنے کی منظوری دیدی ہے، اس کی باضابطہ طور پر سمری بھی بھجوادی گئی ہے اور توقع ہے کہ رواں ماہ تمام ورکنگ مکمل کرکے آئندہ ماہ ان نئی آسامیوں پر افسران کی تعیناتی شروع کردی جائے گی۔ علاوہ ازیں ایک دستاویز کے مطابق پاکستان کسٹمز سروس 144 کی اور ان لینڈ ریونیو سروس کی 284 نئی آسامیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔
Load Next Story