کراچی میں رینجرز کے زیر استعمال ڈی جے کالج کا میٹھارام ہاسٹل سب جیل قرار
سب جیل میں خطرناک اور 90 دن کے لئے رینجرز کی زیر حراست ملزمان کو رکھا جائے گا
رینجرز کے زیر استعمال ڈی جے کالج کے میٹھارام ہاسٹل کو سب جیل کا درجہ دے دیا گیا ہے.
ایکسپریس نیوز کے مطابق میٹھارام ہاسٹل کو سب جیل کا درجہ دیئے جانے کے حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہاسٹل کو سب جیل قرار دینے کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دی، سب جیل میں باقاعدہ حوالات اور بیرکیں بنائی گئی ہیں جہاں خطرناک اور 90 دن کے لئے رینجرز کی زیر حراست ملزمان کو رکھا جائے گا جب کہ سب جیل میں ملزمان سے پولیس اور دیگر ادارے بھی تفتیش کرسکیں گے۔