واٹربورڈ میں نیگلیریا سے بچاؤ کے لیے مانیٹرنگ سیل قائم
واٹر بورڈ میں نیگلیریا سے بچائو کیلیے ہنگامی طور پر مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔
حق پرست اراکین اسمبلی سید خالد احمد، سید منظر امام، نشاط ضیاء قادری اور ریحان ظفر کی ہدایت پر
واٹر بورڈ میں نیگلیریا سے بچائو کیلیے ہنگامی طور پر مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے جبکہ 18 ٹائونز میں واٹر بورڈ کے افسران کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ گھر گھر جاکر پانی کے نمونے حاصل کریں جس کی لیبارٹری رپورٹ یومیہ بنیاد پر میڈیا کو جاری کی جائے گی، حق پرست اراکین اسمبلی کی صدارت میں واٹر بورڈ کے افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے حق پرست اراکین اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیگلیریا سے نمٹنے کیلئے واٹر بورڈ کے سی او ڈی فلٹر پلانٹ پر مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔