جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ’’اگنی3 ‘‘ میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ
اگنی 3 میزائل ڈیڑھ ٹن روایتی اور جوہری وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے، بھارتی دعویٰ
جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے3 ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے ''اگنی3 '' میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی 3 میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقوں پر مشتمل ضلع بدرک میں کیا گیا۔ 16 میٹر طویل اور 48 ٹن وزنی اگنی 3 میزائل ڈیڑھ ٹن روایتی اور جوہری وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے جب کہ یہ زمین سے زمین پر 3ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔