الیکشن کمیشن نے این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

این اے246 کی انتخابی مہم 21 اپریل رات 12 بجے ختم ہو جائے گی، الیکشن کمیشن

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار کو 6 ماہ کی قید اور جرمانہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلفہ این اے 246 کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق این اے246 کی انتخابی مہم 21 اپریل رات 12 بجے ختم ہو جائے گی، الیکشن سے قبل آخری48 گھنٹے میں کوئی امیدوار انتخابی مہم چلاتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار کو 6 ماہ کی قید اور جرمانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ این اے 246 میں 23 اپریل کو ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے جس میں متحدہ قومی مومنٹ، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
Load Next Story