پی پی وزراکے گھروں پردھماکے قابل مذمت ہیںجلال محمود شاہ

بلدیاتی نظام کی منظوری کے نتائج پی پی کواگلے انتخابات میںمل جائینگے،کنوینرسندھ بچائو کمیٹی

بلدیاتی نظام کی منظوری کے نتائج پی پی کواگلے انتخابات میںمل جائینگے،کنوینرسندھ بچائو کمیٹی

سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے سربراہ وسندھ بچائو کمیٹی کے کنوینر سید جلال محمود شاہ نے پیپلز پارٹی کے وزرا کے گھروں پر دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ


ان واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں خانہ جنگی شروع کرنے کی سازش ہورہی ہے ، نئے بلدیاتی نظام کے خلاف آج (بدھ)کو پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیاجا ئے گا، وہ منگل کو حیدر منزل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر سندھ بچائو کمیٹی کے دیگر رہنما قمر بھٹی، علی حسن چانڈیو، گلزار سومرو، امیر علی و دیگر بھی موجود تھے، انھوںنے کہا کہ ہماری سیاسی پرامن تحریک کو پرتشدد بنانے کے لیے حکمراں اوران کے اتحادی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ پرامن جدوجہد کو ناکام بنانے کے لیے کبھی خود ملوث ہوتی ہے تو کبھی دوسروں کا کندھا استعمال کرتی ہے، انھوں نے کہا کہ ضلع خیرپور میںگذشتہ دنوں قبائلی جھگڑے کی وجہ سے جلسے میں واقعہ پیش آیا لیکن پی پی کی قیادت اسںواقعے پراپنی سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش شروع کردی ہے، انھوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام منظور کرا کے پی پی نے سندھ دشمن فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کو اس کے نتائج اگلے انتخابات میں مل جائیں گے،انھوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب پر بدھ کو دوپہر دو بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک ہمارااحتجاج ہوگا ،ہمارا سندھ لبریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم امن پسند سیاسی لوگ ہیں۔
Load Next Story