کراچی میں فائرنگ سے نجی میڈیکل کالج کی وائس پرنسپل شدید زخمی
ڈاکٹر ڈیبرا لوبو کے سر میں 2 گولیاں لگی ہیں ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جناح اسپتال انتظامیہ
شہید ملت روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نجی میڈیکل کالج کی وائس پرنسپل کو شدید زخمی کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں شہید ملت رود پر واقع نجی میڈیکل کالج کی وائس پرنسپل ڈاکٹر ڈیبرا لوبو گھر جارہی تھیں کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں، ڈاکٹر ڈیبرا کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیبرا لوبو کو سر میں 2 گولیاں لگی ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے تاہم ان کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
ایس ایچ اور فیروز آباد پولیس اسٹیشن اورنگزیب خٹک کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والی ڈاکٹر امریکی شہری ہیں اور واقعے کے وقت وہ گاڑی میں اکیلی تھیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں جس کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔