اسٹیٹ لائف اوراین آئی بی بینک میں بینک ایشورنس معاہدے پر دستخط
معاہدے کے مطابق ایس ایل آئی سی کو ایڈمنسٹریٹو، سافٹ ویئراورمتعلقہ خدمات فراہم کریں گے۔
لاہور:
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان (ایس ایل آئی سی) اوراین آئی بی بینک نے حال ہی میں بینک ایشورنس ڈسٹری بیوشن کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت ایس ایل آئی سی کی بینک ایشورنس پروڈکٹس موجودہ اورممکنہ کسٹمرزکواین آئی بی بینک کے وسیع ڈسٹری بیوشن چینلز کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، جنرل منیجربینک ایشورنس ایس ایل آئی سی گیان چند کیول رمانی، گروپ ہیڈریٹیل بینکنگ این آئی بینک جودت حسین اورسی اواوجی بی اے سروسز(پرائیویٹ) لمیٹڈمحمد نسیم راتھر نے معاہدے پردستخط کیے جو معاہدے کے مطابق ایس ایل آئی سی کو ایڈمنسٹریٹو، سافٹ ویئراورمتعلقہ خدمات فراہم کریں گے۔
تقریب میں چیئرپرسن ایس ایل آئی سی نرگس گھلو، پریزیڈنٹ اورسی ای او این آئی بی بینک عاطف آربخاری، ایس ایل آئی سی کے ایگزیکٹوڈائریکٹرز اعجازعلی خان، ایم اذکار خان، این آئی بی بینک کی نمائندہ دینہ شعبان، جنرل منیجرسائوتھ سارہ عرفان وودیگربھی شامل تھے۔