حلقہ122 میں نادرا کی پری اسکیننگ رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع

پولنگ سٹیشن نمبر1 کے لفافے پھٹے ہوئے تھے جبکہ تھیلے سے ریکارڈ بھی نہیں ملا، رپورٹ

پولنگ سٹیشن نمبر1 کے لفافے پھٹے ہوئے تھے جبکہ تھیلے سے ریکارڈ بھی نہیں ملا، رپورٹ۔ فوٹو : فائل

نادرا نے این اے 122میں پری اسکیننگ رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرا دی، رپورٹ 106 صفحات پر مشتمل ہے ۔ الیکشن ٹربیونل نے 284پولنگ اسٹیشنز کا ریکارڈ نادرا کو بھجوایا تھا، پری سکیننگ 19مارچ سے 3 اپریل تک گئی ۔


ذرائع کے مطابق تمام کارروائی نادرا کے آفیسرز اور لوکل کمیشن کے سامنے کی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولنگ سٹیشن نمبر1 کے لفافے پھٹے ہوئے تھے جبکہ تھیلے سے ریکارڈ بھی نہیں ملا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس (ر) حامد شاہ نے بھی اپنی جائزہ رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرا دی، عمران خان کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پری سکیننگ سے یہ ثابت ہوا ہے کہ متعدد پولنگ اسٹیشنز میں انتخابی ریکارڈ موجود ہی نہیں ، درجنوں پولنگ اسٹیشنزکے تھیلوں میں فارم 14اور 15بھی موجود نہیں۔سردار ایاز صادق کے وکیل نے کہا کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، اصل حقائق مکمل رپورٹ سامنے آنے پر ظاہر
Load Next Story