پی پی رہنمائوں کے گھروں پرحملے بزدلانہ کارروائیاں ہیںشرجیل میمن

حملے گھنائونی سازش کانتیجہ اورسندھ کی روایت کے برعکس ہیں،صوبائی وزیراطلاعات

حملے گھنائونی سازش کانتیجہ اورسندھ کی روایت کے برعکس ہیں،صوبائی وزیراطلاعات۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ارکان سندھ اسمبلی اور وزرا کی رہائش گاہوں پر حملے بزدلانہ اور شرمناک کارروائیاں ہیں۔


اس طرح کی غیر اخلاقی حرکتوں سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا ۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ارکان اسمبلی اور رہنمائوںکے گھروں پر حملے گھنائونی سازش کا نتیجہ اور سندھ کی روایت کے برعکس ہیں۔مخالفت سب کا حق ہے لیکن مخالفین جان لیں کہ اخلاق سے گری ہوئی حرکتیں برداشت نہیں کی جائیں گی ۔ہم کسی سے بھی تصادم نہیں چاہتے ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

15 اکتوبر کو ہم حیدرآباد میں تاریخی جلسہ کریں گے اور ثابت کریں گے کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ۔جن لوگوں کو بلدیاتی قانون پر اعتراض ہے وہ اپنے اعتراضات حکومت کو بتائیں اس موضوع پر بات چیت کی جاسکتی ہے لیکن دہشت گردانہ کارروائیوں سے ہمیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہم مرعوب ہوں گے ۔

Recommended Stories

Load Next Story