بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتےایاز سومرو
سندھ ہماری ماں ہے جو سندھ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا ہم ان کی آنکھیں نکال لیں گے، ایاز سومرو
سندھ کے صوبائی وزیرقانون و جیل خانہ جات محمد ایازسومرو نے لاڑکانہ میں اپنی رہائش گاہ پر دستی بم پھینکنے کے عمل کو ایک بزدلانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں دہشت گردی کو ہمیشہ مستردکرتے ہیں اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی شہدا کی جماعت ہے،ذوالفقارعلی بھٹو ' شہید رانی بے نظیر بھٹو سمیت ہمارے قائدین اور کارکنوں نے اپنی جانیں قربان کیں ہیں اس لیے یہ بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ایاز سومرو نے کہا کہ جو لوگ اس قسم کی گھنائونی حرکتیں کررہے ہیں وہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ سندھ کی کوئی خدمت کررہے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے ۔
سندھ ہماری ماں ہے جو سندھ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا ہم ان کی آنکھیں نکال لیں گے لیکن کسی کو بھی سندھ کا سودا کرنے نہیں دیں گے ،پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور اگر سندھ کے کسی بھی فرد کو پیپلز لوکل گورنمنٹ بل پر اعتراض ہے تو ہم ڈائیلاگ کے ذریعے ان کے خدشات دور کرنے کو ہمیشہ تیار ہیں علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی فیاض بٹ، فصیح بخاری اور امداد پتافی نے صوبائی وزرا آغا سراج درانی، ایاز سومرو اور اسپیکر سندھ اسمبلی نثارکھوڑو کے گھروں کے باہر بموں کے ذریعے خوف وہراس پھیلانے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی سازشیں کرنے والے سندھ کی وحدانیت کے دشمن ہیں اور صوبے میں خانہ جنگی کی کوشش کی جارہی ہے،جسے ناکام بنادیاجائے گا۔انھوں نے کہاکہ پی پی کے نمائندے سندھ دوست اور وطن پرست ہیں، ہمیں دہشت گردی کے ذریعے نہیں ڈرایا ودھمکایا جاسکتا۔حیات تالپور نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ کھلی دہشت گردی اور تخریب کاری ہے سندھ دیش لبریشن آرمی کا پمفلٹ ملنا ظاہرکرتا ہے کہ شرپسند عناصر سندھ میں منافرت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔