زین قتل کیس مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی جسے عدالت نے قبول کرلیا
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم مصطفیٰ کانجو کو 6 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا اس کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی جائے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو نے چند روز قبل فائرنگ کر کے 14 سالہ زین کو قتل جب کہ ایک نوجوان کو زخمی کر دیا تھا۔