اورکزئی ایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ 4 دہشت گرد ہلاک

گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بیگوتنگی،درندشیخان اورکاشا میں کار وائی کی گئی،سیکیورٹی ذرائع

فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 2ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔سیکیورٹی ذرائع، فوٹو: فائل

CHILAS:
ایجنسی کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وسطی اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں بیگوتنگی،درندشیخان اورکاشا میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے کی گئی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن''ضرب عضب'' کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اوران کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں جس کے بعد اب شمالی وزیرستان کا ایک بڑا حصہ دہشت گردوں سے پاک کرالیا گیا ہے اوروہاں سے نقل مکانی کرکے جانے والے افراد کی اب اپنے علاقوں میں واپسی کا مرحلہ بھی شروع ہوچکا ہے جب کہ دہشت گردوں کے خلاف خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
Load Next Story