آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان چیف آف اسٹاف کی ملاقات
ملاقات میں پاک افغان سرحدی امور،سکیورٹی صورتحال اور افغان افواج کی تربیت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
KARACHI:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان چیف آف اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان چیف آف اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
افغان آرمی چیف نے جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحدی امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور افغان افواج کی تربیت کے معاملات سمیت دیگر پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان آرمی چیف کل پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا بھی دوریں کریں گے جہاں بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2n0rc8_afghan-army-chief-visit-to-pakistan_news