سزائے موت کے خاتمے کیلیے کوششیں کرناہونگیبلاول بھٹو
گزشتہ 5سال میں پاکستان میں کسی ایک شخص کو بھی سزائے موت نہیں دی گئی
NEW DEHLI:
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ بیرونی مداخلت روک کرعرب ممالک میں حالیہ تبدیلی کی لہرسے زیادہ بہترطورپرفائدہ اٹھایاجا سکتا ہے۔
فرانس کے شہراسٹراس برگ میں جمہوریت کے عالمی فورم کے موقع پرمراکش کے سربراہ حکومت عبداﷲ اورناروے کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران بلاول نے کہاکہ بیرونی مداخلت لسانی اورفرقہ وارانہ تقسیم کاباعث بنتی ہے جوجمہوریت کے استحکام اور اس کے فوائد عام آدمی تک پہنچنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
یونیسکو کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور کلچر آف پیس فائونڈیشن کے صدر سے ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری نے سزائے موت کے خاتمے کیلیے کوششوں پرزوردیا۔انھوں نے بتایاکہ گزشتہ5 سال میں پاکستان میں کسی ایک شخص کوبھی سزائے موت نہیں دی گئی۔