دہری شہریت عدالتی فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دینگےفاروق ستار

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے تک الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ نہ کرے، میڈیا سے گفتگو

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے تک الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ نہ کرے، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

BEIJING:
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اوراوورسیز پاکستانیوں کے وفاقی وزیرڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ پارلیمنٹرینزکی دہری شہریت کے معاملے پراس وقت تک حتمی فیصلہ نہ کرے جب تک سپریم کورٹ اس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کردیتی۔


وفاقی وزیراوورسیز فاروق ستار نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہاکہ انھوں نے چیف الیکشن کمشنر کو کہا ہے کہ دہری شہریت معاملے پر ابھی حتمی فیصلہ نہ کیاجائے،الیکشن کمیشن کوابھی سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظارکرنا چاہیے ،فاروق ستار نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کو کہاہے کہ عدالت کا تفصیلی فیصلہ آیا توایم کیوایم اس پرنظرثانی درخواست دے گی۔
Load Next Story