بنگلا دیش کے خلاف بغیر کھیلے ہی فاسٹ بولر احسان عادل ان فٹ
پی سی بی نے احسان عادل کی جگہ عمر گل کو ون ڈے سیریز کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہےِ ذرائع
QUETTA:
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان عادل بنگلا دیش کے خلاف کھیلے بغیر ہی انجرڈ ہو کر ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
فاسٹ بولر احسان عادل بنگلا دیش کے خلاف ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق احسان عادل کی جگہ عمر گل کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ فاسٹ بولر کو پہلی فلائٹ کے ذریعے بنگلا دیش بھیج دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ احسان عادل سے قبل فاسٹ بولر سہیل خان بھی انجرڈ ہو کر بنگلا دیش کے خلاف سیریز سےباہر ہو گئے تھے جس کے بعد جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں بنگال ٹائیگرز نے شاہینوں کو شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔