خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سےجھڑپ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

جھڑپ میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ پشاور میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

جھڑپ وادی تیراہ کے علاقے نیرے بابا میں ہوئی فوٹو:فائل

SUKKUR:
وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے نرے بابا میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جھڑپ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی طرح خیبر ایجنسی میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں اب تک درجنوں دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا گیا ہے۔
Load Next Story