عراق میں جج اوررکن پارلیمنٹ کے محافظ سمیت 5 افرادقتل

جج کوموصل میں قتل کیاگیا،بغدادمیں بریگیڈیرجنرل کی کارپرفائرنگ ساتھی ہلاک.

جج کو موصل میں قتل کیا گیا، بغداد میں بریگیڈیرجنرل کی کارپرفائرنگ ساتھی ہلاک. فوٹو: اے ایف پی

عراق میں ایک جج اورایک رکن پارلیمنٹ کے محافظ سمیت پانچ افرادکوفائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا۔


جج عباس العبیدی کوموصل میں ان کے گھرکے باہرگولیاں ماری گئیں۔تل افارمیں صدرجلال طالبانی کی جماعت کے دوکارکن بارودی سرنگ کے دھماکے میں مارے گئے۔رکن پارلیمنٹ علی الاق کے محافظ کومصیب میں اپنی گاڑی پرجاتے ہوئے گولیاں مار کر ہلاک کیاگیا۔بغدادمیں بریگیڈیرجنرل شاکرمحمودکی کارپربھی فائرنگ کی گئی ،اس واقعہ میں بھی ایک شخص ہلاک ایک زخمی ہوگیا۔

Recommended Stories

Load Next Story