کراچی کے بغیر نیا پاکستان نہیں بنے گا عمران خان
کوئی ایسی مثال نہیں کسی جماعت کا لیڈر23 سال سے باہربیٹھا ہو اوراس کی پارٹی حکومت میں ہو،چیرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ کراچی کے بغیرنیا پاکستان نہیں بنے گا،عمران اسماعیل کی جیت نئے پاکستان کی بنیادرکھے گی جس کے لئے اسماعیلی، میمن کمیونٹی اور اردو بولنے والے ہماری مدد کریں اور23 تاریخ کو گھروں سے باہر نکل کر پی ٹی آئی کو کامیاب بنائیں۔
شاہراہ پاکستان پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوارعمران اسماعیل کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم کیلیے مجھے جدوجہدکرنی ہوتی تومیں کراچی نہیں آتا یہاں آنے کا مقصد نیا پاکستان بنانا ہے، جب کراچی آتاہوں تو لوگ کہتے ہیں آیت الکرسی پڑھ لو،آپ پڑھے لکھے لوگ ہیں، کراچی وہ شہر ہے جہاں قائداعظم پیدا ہوئے تھے،مہاجروں کے نام پرسیاست نے کراچی کو پیچھے دھکیل دیاہے، میں والدہ کی طرف سے مہاجرہوں کیونکہ 1947 میں میری والدہ کاخاندان ہجرت کرکے پاکستان آیاتھا، والد کا خاندان میانوالی میں ہی تھا،والدکی طرف سے سرائیکی ہوں جبکہ میں لاہور میں پیدا ہوا، میں کہتا ہوں کہ میں پاکستانی ہوں،جوہجرت کرکے آئے تھے وہ پڑھے لکھے لوگ تھے،وہ تیزی سے آگے نکل گئے،ان میں اچھے دانشور، بیوروکریٹس، خطیب تھے، ہجرت کرنے والوں میں مایہ ناز کھلاڑی بھی شامل تھے،حنیف محمد،جاویدمیاں داد اردو بولنے والے تھے جبکہ حاکم، سمیع اللہ اوراصلاح الدین یہ بھی اردوبولنے والے تھے اور انہوں نے پاکستان کوآگے بڑھایا
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ کوئی تحریک کراچی کے بغیر شروع نہیں ہوا کرتی تھی، 1985 سے قبل جوشہر پاکستان کولیڈر شپ دیتاتھا،بڑے بڑے سیاستدان دیتا تھا،دانشور دیتا تھا،1985 کے بعداس شہرنے یہ سب دینا بند کردیا، جب سے مہاجروں کے نام پر سیاست شروع ہوئی مہاجروں کی صلاحیتیں اوپر جانے کے بجائے نیچے آنا شروع ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کل غلطی سے الطاف حسین کی تقریرسنی تھی،تقریرکے دوران الطاف حسین کبھی سنجیدہ ہوجاتے،کبھی گانا گانے لگتے،کبھی رونے لگتے تھے، ریحام بی بی میرے ساتھ ٹی وی دیکھ رہی تھی،میں نے ریحام سے کہاکہ یہ وہ شہر ہے جہاں سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ ہیں،وہ یہ تقریر کیسے سن رہے ہیں؟کوئی ایسی مثال نہیں کسی جماعت کا لیڈر23 سال سے باہربیٹھا ہو اوراس کی پارٹی حکومت میں بیٹھی ہو۔
عمران خان نے کہاکہ آپ اپنی تقدیر بدلنے کی کوشش نہیں کریں گے تواللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ جو اپنی تقدیر بدلنے کی کوشش نہیں کرتا، میں اس کی مدد نہیں کرتا، کراچی پاکستان کا فنانشل سینٹر ہے جب تک یہاں امن نہیں ہوتا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتاکیونکہ امن نہیں ہوگاتوسرمایہ نہیں آئے گا،کراچی کے بڑے بڑے سرمایہ داریہاں سے جارہے ہیں، ایک سال کے دوران430ارب روپے کی جائیداد باہر خریدی گئی جس میں سے کچھ جائیداد کرپٹ سیاستدانوں نے خریدی اوربہت بڑی رقوم کی جائیدادیں تاجروں نے خریدی جنھیں خوف تھا کہ انھیں کراچی میں تحفظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن اس وقت تک نہیں آسکتاجب تک سیاسی جماعتیں مسلح گروپوں کوساتھ رکھیں گی۔
سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 2015 الیکشن کا سال ہوگا،ہم نے 126 دن دھرنا دیا جس میں قوم کی جیت ہوئی،ملک میں پہلی بارجوڈیشل کمیشن بنا جو دھاندلی کی تحقیقات کررہاہے،ہمیں معلوم ہے کہ الیکشن میں کیاہوا،نبیل گبول کہتے ہیں کہ پولنگ والے دن وہ گھر پر تھے اورانھیں ایک لاکھ 40 ہزار ووٹ ملے،اب رینجرز پولنگ اسٹیشن کے اندرہوگی،اب پتہ چلے گا کہ ایم کیو ایم کو کتنے ووٹ پڑتے ہیں،میں ایم ڈبلیو ایم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے عمران اسماعیل کی حمایت کی۔
اس سے قبل جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 2015 تبدیلی کا سال ہے، جب کراچی بولتاہے تو پاکستان کھلتا ہے، کراچی بولے گا تو پاکستان جاگے گا،ہر تحریک نے کراچی سے جنم لیا ہے،کراچی ملک کی سیاست کو پلٹ دیتاہے،پچھلے 30 سال سے کراچی کے دعویداروں نے کس طرح حکومت کی ہے وہ سب جانتے ہیں،ایم کیو ایم مختلف ادوارمیں اقتدار میں رہی ،بلدیاتی نظام اور شہر کی نظامت صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کابھی حصہ رہی ہے، واٹر بورڈ پر ایم کیو ایم کا کنٹرول رہاہے لیکن کراچی کے شہریوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے این اے 246 سے تحریک انصاف کے امیدوارعمران اسماعیل کا کہنا تھا تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہاکہ کراچی کوسم سم کرکے بندکرنے والے سن لیں اگر وہ کراچی بند کریں گے تو ہم کھلوادیں گے،ایم کیو ایم بتائے کہ اب تک کوٹہ سسٹم ختم کیوں نہیں ہوا؟محصورین پاکستان بنگلہ دیش سے واپس کیوں نہیں آئے؟ چائنا کٹنگ، لینڈ مافیا، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ ختم کیوں نہیں ہوئی؟ کراچی کے لوگوں کو روزگار کیوں نہیں ملا؟کراچی کوجہنم بنادیاگیاتھا،ہم کراچی کوآزادکرائیں گے،میں کراچی کا بیٹا ہوں لیکن کنور نوید جمیل حیدرآباد کے بھگوڑے ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2n7bv7_imran-khan-speech_news
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز کی موجودگی سے بہت فرق پڑے گا، میچ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کون جیتا اور کس کے ہاتھ شکست آئی، الطاف حسین کو پولنگ سے پہلے ہی کیسے نتیجے کا علم ہو گیا ایسا تو میچ فکسنگ میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور حقیقی عوامی نمائندے اسمبلیوں میں آئیں، 2013 کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی جس کے خلاف تحریک انصاف اکیلی سڑکوں پر آئی لیکن جوڈیشل کمیشن کے سامنے 21 سیاسی جماعتوں نے دھاندلی سے متعلق شواہد پیش کئے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2n6jxq_imran-khan_news