کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ٹریفک حادثہ 8 افراد جاں بحق
ویگن میں سوارتمام افراد پکنک سے واپس آرہے تھے جب کہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، پولیس
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ بلدیہ ٹاؤن کی سوات کالونی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافرویگن ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے جب کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں 2 بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں جب کہ مرنے والوں کی شناخت شاہجہاں، اسلم، عباس اور سائرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ویگن میں سوار تمام افراد پکنک سے واپس آرہے تھے جو سوات کالونی میں حادثے کا شکار ہوئے جب کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔