چینی تعاون سے میٹرو ٹرین چلانے کے معاہدہ پر آج دستخط ہونگے

27.1 کلو میٹرطویل اس پراجیکٹ کے26 اسٹیشنز بنائےجائیں گےاوریہ منصوبہ7 مقامات سےمرحلہ وار شروع کر کے مکمل کیا جائے گا۔

27.1 کلو میٹر طویل اس پراجیکٹ کے 26 اسٹیشنز بنائے جائیں گے اور یہ منصوبہ 7 مقامات سے مرحلہ وار شروع کر کے مکمل کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

حکومت پنجاب اور چین کے مابین 1.6ارب ڈالر کی لاگت سے لاہور میں اورنج میٹرو ٹرین پروجیکٹ کے معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ آج معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔


ذرائع کے مطابق وزیراعلی شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کے باعث معاملات طے پائے ، منصوبہ کے تحت 465.8 ملین ڈالر سول ورکس، 773.4 ملین ڈالر رولنگ اسٹاک/سگنلز/و دیگر سسٹمز کے لیے مختص کئے جائیں گے جبکہ 328.4 ملین ڈالر کنسلٹنسیز (Consultancies) کی مد میں رکھے جائیں گے۔27.1 کلو میٹر طویل اس پراجیکٹ کے 26 اسٹیشنز بنائے جائیں گے اور یہ منصوبہ 7 مقامات سے مرحلہ وار شروع کر کے مکمل کیا جائے گا۔
Load Next Story