پشاور ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

دوحا جانے والے مسافر کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی، اے ایس ایف

ملزم کو حراست میں لے کر اینٹی نارکوٹکس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، اے ایس ایف۔ فوٹو: فائل

اے ایس ایف نے باچا خان ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔


اے ایس ایف حکام کے مطابق پشاور ایئر پورٹ سے قطر ایئر لائن کے ذریعے دوحا جانے والے مسافر سمید گل کے سامان کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم کو حراست میں لے کر اینٹی نارکوٹکس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story