کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ
ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 23 اپریل کی رات 12 بجے تک ہوگا
محکمہ داخلہ سندھ نے شہر میں 3 روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے محکمہ داخلہ سندھ سے 23 اپریل کو کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 پر ضمنی انتخاب کے دوران ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی ۔ جس پر صوبائی حکومت نے شہر میں 3 روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 23 اپریل کی رات 12 بجے تک ہوگا تاہم خواتین، بزرگ، 12 برس سے کم عمر بچے اور صحافی اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔