2013 کے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی سراج الحق

کراچی میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے جنگ نہیں ہم این اے 246 میں دوستانہ میچ کھیلنا چاہتے ہیں،امیر جماعت اسلامی

پاکستان اورکراچی ایک دوسرے سے لازم وملزوم ہیں، امیر جماعت اسلامی فوٹو: فائل

COLOMBO:
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی امید ہے این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن اپنا ریکارڈ توڑ دے گا۔



کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچ اور ووٹ کے ذریعے انقلاب لانا ہوگا،کراچی میں الیکشن کے نام پرسلیکشن ہوتی رہی، کراچی میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے جنگ نہیں، ہم این اے 246 میں دوستانہ میچ کھیلنا چاہتے ہیں، ہم انتخابات میں بائیومیٹرک ووٹنگ چاہتے ہیں، اس نظام سے کروڑوں موبائل سموں کی تصدیق کی جاسکتی ہیں تو ووٹنگ کیوں نہیں ہوسکتی۔ 1977 اور 2013 میں بھی الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی، امید ہے اس مرتبہ الیکشن کمیشن اپنا ریکارڈ توڑ دے گا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورکراچی ایک دوسرے سے لازم وملزوم ہیں، ایم کیوایم نے 24 سال سے کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے، شہر کو ہڑتال نگر بنا دیا گیا ہے، جہاں ایک سیاسی جماعت نے اپنے مفاد کے لئے سیکڑوں ہڑتالیں کیں لیکن عوام کے مفاد کے لئے ایک بھی ہڑتال نہیں کی۔آج صورت حال یہ ہے کہ بے شمارافراد بدامنی کی وجہ سے شہر چھوڑ چکے ہیں، پڑھے لکھے لوگ بے روزگاری اورمایوسی کا شکار ہیں۔ کراچی کو ایسا شہربنانا چاہتے ہیں کہ جہاں الطاف حسین کو بھی خوف محسوس نہ ہو۔
Load Next Story