وزیراعظم بتائیں کہ چین کے صدر نے دورہ پاکستان کیا یا پنجاب الطاف حسین

متحدہ پاکستان سب کے مفاد میں ہے اس لئے چھوٹے صوبوں کو نظرانداز نہ کیا جائے، قائد ایم کیو ایم

خدارا پنجاب کے ساتھ دیگر صوبوں کے عوام کا بھی خیال رکھا جائے، الطاف حسین ۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چین کے صدر کا دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سے سوال کیا کہ آیا انہوں نے دورہ پاکستان کیا ہے یا پنجاب جب کہ مناسب ہوتا کہ تقریب میں وزیراعلی پنجاب کے ساتھ دیگر وزرائے اعلی بھی شریک ہوتے۔

جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم چینی صدر کے دورہ پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے لیکن ان کے استقبال میں وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کس حیثیت سے شریک تھیں، مناسب ہوتا کہ تاریخی موقع پر پورے ملک کی نمائندگی وہاں موجود ہوتی اور وزیراعلی پنجاب سمیت ، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلی بھی ایئرپورٹ پر ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ پاکستان سب کے مفاد میں ہے اس لئے صوبوں کو نظرانداز نہ کیا جائے اور ملک کے مستقبل سے نہ کھیلا جائے اور ایسا کوئی عمل نہ کیا جائے جس سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی پیدا ہو۔


ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ لاہورکی طرح دیگرشہروں کوبھی ترقیاتی منصوبوں میں شامل کرناچاہیے، کراچی پاکستان کوسب سےزیادہ ٹیکس اداکرتا ہے،سب سے بڑے شہرکو کیاماس ٹرانزٹ کی ضرورت نہیں اور کیا دہشت گردی سےمتاثرپشاورکےعوام کےزخموں پرمرہم رکھنےکی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک بھر کے پسماندہ علاقوں کی نمائندگی چاہتی ہے اس لئے خدارا پنجاب کے ساتھ دیگر صوبوں کے عوام کا بھی خیال رکھا جائے۔

 

Load Next Story